Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کر دیا گیا

Published

on

سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) ڈی لسٹ کر دی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اپنی درخواست میں اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، اس لیے اس جماعت کا اب کوئی وجود نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو سابق صدر پرویز مشرف نے 2010ء میں قائم کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین