ٹاپ سٹوریز
مسلم لیگ نے انتخابی منشور پیش کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو کسی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری کردیا، اس الیکشن میں انتخابی منشور کا عنوان ہے ’ پاکستان کو نواز دو‘ جبکہ پچھلے انتخابی منشور کا عنوان ’ ووٹ کو عزت دو، خدمت کو ووٹ دو‘ ۔
مسلم لیگ ن کے نئے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے چھوٹے کسانوں کو سود سے پاک قرضے فراہم کریں گے، فصل کے نقصان کی کمی پوری کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیں گے۔
انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائے گا، آرٹیکل 62 اور 63 کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم، تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہو گا، عدالتی، قانونی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی، بر وقت اور مؤثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائے گا، یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے اور مشکل مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر ہو گا، چھوٹے مقدمات کا فیصلہ دو ماہ میں سنایا جائے گا، نیب کا خاتمہ کیا جائے گا، انسداد بدعنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائے گا، ضابطہ فوجداری 1898 اور 1906 میں ترمیم کی جائے گی، مؤثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہو گی۔
انتخابی منشور پش کرنے ی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملی تو ملکی ترقی کیلئے جوہوسکاکریں گے،اپوزیشن میں بیٹھنا پڑاتوجمہوریت کیخلاف کسی قسم کی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے،ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ،2008 سے 2013 کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی کی خلاف ورزیاں کی جاتی رہیں،اپوزیشن میں بیٹھناپڑاتووہ کام نہیں کریں گے جوپی ٹی آئی نے کئے،پاکستان کی خاطر چل کر بنی گالہ گیاتھا،بنی گالہ گیاتوصرف گھر کے باہر سڑک بنوانے کامطالبہ کیا گیا،جوہم نے پوراکردیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ منشور سب پیش کرتے ہیں لیکن عمل کوئی نہیں کرتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئن ہونے کے دعوے کرنے والوں نے 10سالوں میں جو کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔
تقریب کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ آج ہمارے منشور کے اعلان کی تقریب کے ساتھ ہی دھند چھٹ گئی ہے، نومبر میں قائدین نے ن لیگ کے منشور کی تیاری کا کام سونپا تھا، نواز شریف کی ہدایت تھی کہ منشور میں ایسی چیز نہ ہو جس پر عمل نہ کر سکیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ منشور کی تیاری میں قیادت کی پوری رہنمائی حاصل رہی، منشور کی تیاری میں اصلاحات کا عمل بھی جاری رہا، اس وجہ سے تاخیر ہوئی، منشور بنانے کے لیے 32 کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں، یہ منشور ایک دستاویز ہے، ماضی کی کارکردگی کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا، نواز شریف نے منع کیا تھا کہ منشور میں جھوٹے خواب نہ دکھائے جائیں، منشور میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ہم اقتدار میں آکر نہ کر سکیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی