Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میری اہلیہ کی لندن میں بھی جائیداد ہے، قانونی طور پر کی گئی سرمایہ کاری غلط نہیں، محسن نقوی

Published

on

Those who do not obey the state are terrorists, they will be dealt with, Federal Home Minister

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس بار ڈسکوز میں اووربلنگ ختم اور لوگوں کو ریفنڈ ملنا شروع ہوا ہے،کچھ ڈسکوز میں کام چل رہا ہے، لوگوں کو لیسکو کی طرح ریلیف ملے گا،18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں میں مرکز صرف مدد فراہم کرتا ہے، آزاد کشمیر یا کہیں بھی جاکر لا اینڈ آرڈر کے فیصلے نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بروقت ریلیف ملا ہے،آزاد کشمیر کے عوام کیلئے 23 ارب روپے دے دیئے گئے ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد امن کی صورتحال صوبے دیکھتے ہیں،لوگوں کو اعتراض تھا کہ میں آزاد کشمیر کیوں نہیں گیا،وزیراعظم اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے امن و امان کی صورتحال پر ملاقات کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ میری اہلیہ کی پراپرٹی 2017 سے تھی جس کو بیچ دیا گیا تھا،پراپرٹی کو ڈکلیئر کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں پراپرٹی کا ذکر ہے،اگر کسی نے پراپرٹی کو ڈکلیئر نہیں کیا تو اسے ایشو بنانا چاہیے،بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا انویسٹمنٹ کروں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری اہلیہ کی لندن میں بھی جائیداد ہے،قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین