Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کیر تھر نیشنل پارک میں آئی بیکس کی پراسرار اموات جاری، مقامی آبادی نے مزید 4 ہلاکتوں کی نشاندہی کردی

Published

on

کیرتھر نیشنل پارک کے قرب وجوار میں رہنے والی آبادی نے 4 مزید آئی بیکس کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔

مقامی افراد کے مطابق گذشتہ روز4آئی بیکس پانی کے ذخیرے کے پاس مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ مجموعی طورپرمتاثرہ آئی بیکس کی تعداد 9کے لگ بھگ تھی۔

ان کا کہناہے کہ ایک مقام پرمادہ آئی بیکس کے ساتھ اس کا بچہ بھی مردہ حالت میں ملا ہے،بیماری پھیلنے کے خطرے کے پیش نظربڑے تالاب کا پانی بند کردیاگیا۔

مقامی کمیونٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل گھروں میں پلنے والنے بکروں میں ایک وبائی مرض پھیلا تھی،جس کے دوران بڑی تعداد میں ان پالتوجانوروں کوویکسین بھی لگائی گئی تھی،بہت ممکن ہے کہ سندھ آئی بیکس کو ان بکروں سے کوئی بیماری لاحق ہوئی ہو۔

سندھ وائلڈ لائف کے ایڈمن ممتازسومرو کے مطابق ٹیمیں اس وقت مذکورہ علاقوں میں موجود ہے،گذشتہ دنوں طویل رقبے پرگشت کے دوران کسی غیرمعمولی حالات کا مشاہدہ نہیں ہوا،البتہ ابھی اس حوالے سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہناہے کہ پچھلے دنوں مردہ حالت میں ملنے والے آئی بیکس کے نمونے لیبارٹری بھیجے ہیں،گذشتہ دنوں اونچے مقامات پرآب گاہوں کے قریب 12آئی بیکس مردہ ملے تھے،تاہم 30ہزارکی تعداد میں ان اموات کوایک فطری اندازمیں دیکھا گیا،تاہم اب نمونوں کی رپورٹ لیبارٹری سے موصول ہونے کے بعد اس بات کا تعین ہوسکےگاکہ یہ اموات کسی بیماری کی وجہ سے ہورہی ہے۔

ممتاز سومرو نے کہا کہ انسانوں میں پائے جانے والے نزلہ زکام اورفلو سے ملتی جلتی بیماریاں ہوتی ہیں،جن سے یہ حساس جانوراکثرمرجاتے ہیں جبکہ ایک پہلویہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ کہیں یہ کسی زہرخورانی کا شکارتونہیں ہوئے ہیں،رپورٹ آنے پرتمام ترصورتحال واضح ہوگی البتہ اب تک صورتحال یہ بتاتی ہے کہ یہ اموات کسی وبائی مرض کی وجہ سے نہیں ہورہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین