Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

این اے 127 : مسلم لیگ ن کا بلاول کے مقابلے میں وحید عالم اور عطا تارڑ کو میدان میں اتارنے پر غور

Published

on

مسلم لیگ ن نے این 127 سے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں عطا تارڑ اور وحید عالم خان کو اتارنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے حلقہ این اے 127 میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے مقابلے کے لئے عطاء اللہ تارڑ کے ساتھ ساتھ وحید عالم خان کے نام پر بھی غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے127 میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے، اور اس حلقے میں مسلم لیگ ن ایک مضبوط امیدوار کے ساتھ انتخابی میدان میں جانا چاہتی ہے۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ وحید عالم خان عطا تارڑ سے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں، کیوں کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 130 سے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہرایا تھا، تاہم بلاول بھٹو کے مقابلے میں کس کو میدان میں اتارا جائے گا، حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت پیپلز پارٹی کو بھاری ووٹوں سے شکست دینا چاہتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین