پاکستان
نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نئے آرڈیننس میں ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے بڑھا کر 40روز کردیا گیا ہے۔بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسرکی سزا بھی 5 سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔یہ ظالمانہ قانون ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس فوری واپس لینے کاحکم دیا جائے ۔
شہری ملک نجی اللہ نے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم نیب قوانین میں میں 3 بار ترامیم کر چکی ہے،اب یہ نیا ترمیمی آرڈیننس آگیا ہے جسے پارلیمنٹ میں بھی پیش نہیں کیا گیا،14 دن سے زائد ریمانڈ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بدنیتی پر مبنی جھوٹا مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا صرف 2 سال کیوں؟ نیب ریفرنسز کے ملزمان 14، 14 سال سزائیں بھگتے ہیں،یہ ایک ظالمانہ قانون ہے، ترمیمی آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔
درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ایک شخص کی رائے پوری قوم پر مسلط کردی جاتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا یہ جمہوریت کیخلاف نہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ کیا یہ ضروری نہیں ہونا چاہیے کہ صدر آرڈیننس جاری کرتے ہوئے وضاحت بھی دے۔
درخواست میں کہا گیا کہ یہ آرڈیننس بھی پارلیمنٹ لے جائے بغیر پاس کیا گیا، یہ قانونی کی منشا کے خلاف ہے،قومی احتساب آرڈیننس 2024 کو آئین کی شقوں کے برخلاف قرار دیا جائے،قومی احتساب آرڈیننس 2024 کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کو سیاسی اور انتقامی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو معلومات تک رسائی کے حق کے تحت مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں سیکرٹری کابینہ، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
blogmedia
جولائی 25, 2024 at 3:06 شام
I loved as much as youll receive carried out right here The sketch is tasteful your authored material stylish nonetheless you command get bought an nervousness over that you wish be delivering the following unwell unquestionably come more formerly again since exactly the same nearly a lot often inside case you shield this hike