تازہ ترین
نیب نے نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی
نیب نےنوازشریف کوتوشہ خانہ ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کردی۔ نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نواز شریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریدتے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی۔
صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
نیب نے نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی۔
نیب کے مطابق نواز شریف نے گاڑی کی قیمت ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی۔احتساب عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے بری قرار دے سکتی ہے۔
رپورٹ میں نیب کا کہنا تھا کہ 1997میں سعودی حکومت کی جانب سے گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی گئی۔ نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ میں جمع کر ا دی بعد میں اسے وفاقی ٹرانسپورٹ پول میں شامل کر لیا گیا۔
2008 میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی دعوت دی۔
نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پو ل سے خریدی۔عدالت انھیں توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر اسے دیکھ لیتے ہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت07مئی تک ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی