Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

نسیم شاہ نے شارجہ کی یاد دلا دی ، تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری

Published

on

پاکستان ٹیم سے زیادہ  غیر متوقع ٹیم دنیائے کرکٹ میں کوئی نہیں ہو سکتی ،کیونکہ ایک بار پھر قومی ٹیم نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم ہاری ہوئی بازی بھی پلٹ سکتے ہیں ۔

پاکستانی ٹیم نے ہمبٹوٹا کے میدان پر تاریخ رقم کر دی ہے ،افغانستا کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کی اور پاکستان کو 301 رنز کا ہدف دے دیا،رحمان اللہ گرباز نے151 جبکہ ابراہیم زدران نے 80 رنز کی  شاندار اننگز کھیلی، قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں  پاکستانی ٹیم کی شروعات تو اچھی نہ ہوئی لیکن بابر اعظم اور امام الحق کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کیلئے جیت میں بنیاد رکھ دی مگر افغانی باؤلرز کے سامنے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور اسکور   1 -170 سے9-294 تک پہنچ گیا۔

شاداب خان نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لایا لیکن افغانی باؤلر فضل الحق فاروقی کے "MAN KAD” کی وجہ سے وہ رن آؤٹ قرار دے دیئے گئے  اور میچ جتوانے کی ذمہ داری ایک بار پھر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے کندھوں پر آگئی۔

نسیم شاہ نے تاریخ دہرا دی:

نسیم شاہ نے ہمبنٹوٹا کے میدان میں شارجہ کا اسٹیڈیم یاد کروا دیا،وہی باؤلر، وہی رنز،وہی آخری وکٹ اور وہی نسیم شاہ  اور ایک بار پھر انہوں نےثابت کر دکھایا کہ ” میچ  میں آخری گیند تک لڑنا ہو تا ہے”، نسیم شاہ افغانی ٹیم کیلئے ڈراؤنہ خواب ثابت ہوئے اور 11 رنز محض 4 گیندوں پر پورے کر کے قومی ٹیم کو سیریز میں فیصلہ کن برتری دلا دی۔

پاک افغان ون ڈے سیریز کا آخری میچ  کل ڈھائی بجے کولمبو میں کھیلا جائے گا اور سیریز میں تین صفر سے جیت پاکستانی ٹیم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچا سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین