Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان،عثمان خان پہلی بار ٹیم کا حصہ، حارث رؤف دستیاب نہیں

Published

on

PCB central contracts likely to be finalized next week, 4 players expected to be demoted, sources

نیوزی لینڈ سیریز کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا اعلان پی سی بی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ ہمارا ٹارگٹ ہے،کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے،نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بابراعظم کپتان ہوں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ محمد رضوان،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ  بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ فخر زمان ،ابراراحمد،افتخار احمد،اعظم خان قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

وہاب ریاض نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب،عثمان خان،زمان خان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر بھی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شامل  ہوں گے،اسامہ میر اور عرفان نیازی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

وہاب ریاض نے بتایا کہ حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں،حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ عثمان خان کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،حسیب اللہ،محمد علی،وسیم جونیئر ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان،سلمان علی آغا ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ 5سلیکٹرزنے کپتان اور کوچ کے ساتھ مشاورت سے ٹیم کا فیصلہ کیا،روٹیشن پالیسی کےمطابق کھلاڑیوں کوکھلائیں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ٹیم میں 5ریزروکھلاڑیوں کوبھی رکھاگیاہے۔

اس موقع پر سلیکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ہم پانچوں سلیکٹرز کی ایک ہی سوچ ہے،عثمان اور عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی، یقین ہے دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرزکےاعتماد پر پورا اتریں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے مطابق سیریزٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے،سیریزمیں روٹیشن پالیسی کےتحت زیادہ سےزیادہ کھلاڑیوں کوموقع دیاجائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین