Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قومی سلامتی پر سیاست نہیں ہو سکتی، خواجہ آصف، ریاستی مفادات سے کھیلنے پر سزا تو بنتی ہے، رانا ثنا

Published

on

سائفر کیس کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کی جاسکتی، ریاست کے سیکرٹ  سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے،بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں کاغذ لہرایا تھا،انہوں نے جیسی حرکت  کی اس پر قانون حرکت میں آیا،یہ سب انہوں نے ہزاروں آدمیوں کے سامنے ڈسپلے کیا،یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہئے،قانون کے تحت جو ریلیف کاقانونی طریقہ ہے وہ استعمال کرسکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سائفر کو پبلک نہیں کیا جاسکتا،سائفر کو پبلک کرنا ریاستی مفادات کیلئے نقصان دہ عمل تھا،حساس دستاویزکوعوام میں لہرانےسے ریاستی معاملات کو نقصان پہنچا،بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا سائفر کے ساتھ ہمیں کھیلنا ہے،بانی پی ٹی آئی کو عدالتی پراسس کے تحت سزا دی گئی،خوشی قسمتی ہے کہ ان کے پاس اپیل کیلئے سپریم کورٹ کا فورم موجود ہے،نوازشریف کو تو ڈائریکٹ سپریم کورٹ سے سزا ہوئی تھی،نوازشریف کے پاس اپیل اور ریویوکا حق نہیں تھا۔ریاستی مفادات کے ساتھ  کھیلنے پر سزا ہی بنتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین