ٹاپ سٹوریز
نواز شریف اور میں عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، اس سے زیادہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہو سکتی ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اور نواز شریف عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، اس سے زیادہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہو سکتی ہے۔
احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا،میرے قائد نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے،(ن) لیگ کے لوگوں نے مشکلات اور سختیاں جھیلی ہیں، میاں نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، ہتھکڑیاں لگوائیں، میاں نواز شریف کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا،میاں نواز شریف نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومتیں گرائیں گئیں، 2017 میں نواز شریف حکومت کا تختہ الٹا گیا،صرف وفاق نہیں بلکہ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹ دیا گیا،پھر آپ نے دیکھا آج 6 سال بعد پاکستان کہاں کھڑا ہے،نواز شریف چاہتے تو 2013 کے الیکشن کے بعد کے پی میں مخلوط حکومت بناسکتے تھے،نواز شریف نے انکار کیا بلکہ کہا سنگل لارجر پارٹی کو کے پی میں موقع ملنا چاہیے،کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، 9 مئی کو اس ملک کیخلاف سازش، غداری کی گئی،پورے پاکستان نے 9 مئی کی مذمت کی،کرپشن کی گئی ، خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی بیچی گئی۔
انتخابات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھرپور اعلان کریں گے،لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کردی آج میں عدالت حاضر ہوا ہوں،میاں نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ حاضر ہوں گے،اس سے زیادہ لیوی پلیئنگ فیلڈ کی اور کیا بات ہوسکتی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی