Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پانچ روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ نوازشریف آئندہ چند روز کے دوران  عمرہ ادا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی سعودی عرب میں قیام کے دوران اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے قطر کے دورے کا بھی امکان ہے، نواز شریف کی قطرکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 16 یا 17 اکتوبر کو جدہ سے دبئی پہنچیں گے،نواز شریف 21 اکتوبر کو خصوصی پرواز سے دبئی سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس لوٹیں گے، نواز شریف پی ٹی آئی چیئرمین کے برسراقتدار آنے کے بعد 19نومبر 2019ء کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

اس سے پہلے 10دسمبر 2000ء کو نواز شریف پرویز مشرف کےمارشل لا کے بعد آٹھ سال کے لئے سعودی عرب چلے گئےتھے،نوازشریف نے جلاوطنی میں آٹھ سال سعودی عرب میں گزارے۔

نوازشریف جلاوطنی سے وطن واپس لوٹے تو 2013 میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین