Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی سے ڈر کے گھر بیٹھے ہیں، یاسمین راشد

Published

on

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الزام لگایا ہے کہ  اُن کے ورکرز اور سپورٹرز کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی اور ملازموں کو آفس سے  گرفتار کیا جارہا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے ڈر کر اندر بیٹھے ہوئے ہیں۔ نواز شریف باہر نکلیں ان کو لوگ بتائیں گے۔

تحریک انصاف کی رہنما نے زور دیا کہ آٹھ فروری کو عوام گھروں سے باہر ضرور نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں۔یہ جنگ عوام کے مستقبل کی جنگ ہے

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ استعمال کرنے کے بعد ووٹ کی حفاظت بھی کریں، ووٹ کی حفاظت نہ کی تو عوام کے ووٹ چور لوٹ لیں گے۔

  ڈاکٹر یاسمین راشد سے پولیس کی تلخ کلامی  بھی ہوئی۔ اس موقع پر پولیس انسپکٹر نے کہا کہ اُن کے گھر والے ووٹ آپ کو دیں گے۔  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وہ آٹھ ماہ سے خاموش ہیں۔ ان کے بات کرنے پر بھی پابندی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین