پاکستان
ابھی تک انوکھے لاڈلے نواز شریف ہیں، خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تک انوکھے لاڈلے نوازشریف ہی نظر آتے ہیں، پہلےسے کہتے تھے الیکشن کی تاریخ نوازشریف کیلئے روکی گئی ہے،ہم صحیح ہیں تو نوازشریف کو کہنا چاہئے میں آگیا ہوں اب الیکشن کا اعلان کریں۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف ریاست کو بچائیں،نوازشریف بہترین سیاست کریں،کسی کی مدد سے نہ آئیں، نوازشریف اچھی سیاست کریں ورنہ گو نواز گو کے نعرے لگیں گے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ پہلےسے کہتے تھے الیکشن کی تاریخ نوازشریف کیلئے روکی گئی ہے،ہم صحیح ہیں تو نوازشریف کو کہنا چاہئے میں آگیا ہوں اب الیکشن کا اعلان کریں،ابھی تک انوکھے اور لاڈلے نوازشریف ہی نظر آتے ہیں،نوازشریف نے اگر چیئرمین پی ٹی آئی والا کردار اداکیا تو وہ بھی تاریخ میں مثال بن جائیں گے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی آئی ہے اپنےمنشور کو لے کر آئی ہے،سپریم کورٹ نے بہت سی چیزیں دیکھی ہوں گی ،عدالت بہت رسک لے رہی ہے،جن لوگوں نے اداروں کو جلایا کیا سویلین عدالتیں انہیں سزا دینے کے قابل ہوں گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی بہت مثالیں ہیں عدالتوں نے کیس لینے سے انکار کردیا کہ ہم پر دباؤ ہے، دہشت گردوں کے کیسز بھی واپس کئےگئےتھے،سپریم کورٹ کا فیصلہ فائنل ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی