Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نواز شریف اسحاق ڈار کو وزیراعظم بناکر کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

Published

on

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کرنے کی وجہ سامنے آ گئی، ذرائع کا کہ ہے کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو نائب وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کرسکتی تھی، اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا کر اس ممکنہ مطالبے کو ختم کیا گیا ہے جبکہ اقتصدای امور پر بھی اسحاق ڈار کو دسترس ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی تعیناتی کی منظوری قائد ن لیگ  نواز شریف  نے دی،اسحاق ڈار کو  ڈپٹی وزیراعظم   مقرر کرتے وقت اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت بھی فیصلے سے لاعلم رکھی گئی،اسحاق ڈار کی تعیناتی سے متعلق شریف خاندان میں ضرور مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پر کام کا بوجھ کم کرنا ایک مقصد ہے،بہترین اکنامک ڈپلومیسی کے لئے بھی یہ عہدہ اسحاق ڈار کو دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لئے بجٹ تک کا وقت مانگا ہے، پیپلزپارٹی اگر کابینہ میں شامل ہوتی ہے تو وہ بلاول بھٹو کے لئے وزیر خارجہ/ ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ مانگ سکتی ہے، اس صورت میں پیپلزپارٹی کو پھر ایک عہدہ پر اکتفا کرنا پڑے گا۔

اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیراعظم ہیں،ذوالفقار بھٹو ، نصرت بھٹو، پرویز الہٰی بھی  ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں،نائب وزیراعظم کا پاکستان کے آئین میں کوئی ذکر نہیں،وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ انھیں کم یا زیادہ اختیارات تفویض کر سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین