ٹاپ سٹوریز
نواز شریف کی آج سعودی عرب روانگی، پارٹی استقبال تیاریوں کی بجائے اختلافات کا شکار
مسلم لیگ (ن) نے 21 اکتوبر کو اپنے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں تین جلسوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بظاہر اس کی وجہ 21 اکتوبر کے مرکزی جلسے سے پہلے کارکنوں کو تھکانے سے گریز ہے۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما کے مطابق، یہ فیصلہ خود نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جو اس ماہ کے آخر میں لاہور میں اتریں گے اور مینار پاکستان پر ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔
نوازشریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ واپسی سے قبل پارٹی کارکنوں کو تھکا نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو کارنر میٹنگز جاری رکھنی چاہئیں اور کارکنوں کے ساتھ ان کی وطن واپسی کو تاریخی بنانے کے لیے ہم آہنگی کرنی چاہیے۔
پارٹی کے اندر اختلافات کی اطلاعات پر مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ 21 اکتوبر کے شو کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب کے کچھ رہنماؤں خصوصاً لاہورکے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو فوری طور پر حل کریں۔
لاہور میں خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود اور ریاض ملک کے حلقوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کا جوش بڑھانے کے لیے تین جلسوں کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ لاہور میں ان ریلیوں سے چیف آرگنائزر مریم نواز نے خطاب کرنا تھا۔
مسلم لیگ ن نے لاہور میں سات جلسے کرنے تھے لیکن اس نے اس ماہ کے شروع میں دو جلسے منسوخ کر دیے اور اب باقی تین جلسے بھی منسوخ کر دیے گئے۔
"جیسا کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے مبینہ طور پر ٹھوکر نیاز بیگ کے جلسے میں اپنے حلقے کے ‘غریب’ علاقوں سے لوگوں کو لانے کا انتظام کیا تھا، پارٹی کو شبہ تھا کہ سعد رفیق یا رانا مشہود شاید بڑا جلسہ نہیں کر سکیں گے۔
‘ناقص کوآرڈینیشن’
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء اللہ اور سیف الملوک کھوکھر کی سربراہی میں بالترتیب پنجاب اور لاہور کی تنظیم کے درمیان اچھی ہم آہنگی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعد رفیق اور سیف کھوکھر کے درمیان اختلافات پہلے ہی میڈیا میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان پیش رفت کے پس منظر میں، نواز شریف نے پارٹی صدر سے کہا ہے کہ وہ رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو دور کریں تاکہ یہ مسئلہ مینار پاکستان پر ان کے استقبال پر اثر انداز نہ ہو۔
شہباز شریف، جنہوں نے اپنے حلقے میں کئی گھنٹے گزارے اور گزشتہ ہفتے حامیوں کو خوش کرنے کے لیے چار بیک ٹو بیک اجتماعات سے خطاب کیا، شہر کا ایک اور چکر لگ سکتے ہیں۔
اگرچہ مسلم لیگ (ن) سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مریم نواز شریف کی جانب سے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان لانے کے حوالے سے کچھ خاص اہداف دیے گئے ہیں، تاہم اسقبال کی بنیادی ذمہ داری پنجاب کو دی گئی ہے، بالخصوص لاہور کی قیادت۔
مریم نواز شریف نے پارٹی کے سابق بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی اور ان سے مینار پاکستان ریلی کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کو کہا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف (آج) بدھ کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور اپنے بیٹے حسین شریف کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
نواز شریف ‘طبی بنیادوں’ پر لاہور ہائی کورٹ سے چار ہفتوں کی ضمانت حاصل کرنے کے بعد نومبر 2019 میں لندن چلے گئے۔ روانگی سے قبل وہ العزیزیہ ملز کرپشن کیس میں لاہور میں سات سال قید کاٹ رہے تھے۔
اس ماہ کے شروع میں، مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل حفاظتی ضمانت مل جائے گی اور ریلی سے خطاب کے بعد العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں عدالت میں سرنڈر کردیں گے۔
تاہم، مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ نواز شریف ریلی کے بعد جاتی امرا، رائے ونڈ میں اپنے گھر جائیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی