Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ، 20 لاکھ درخواست گزار رل گئے، لینڈ اتھارٹی بنی نہ زمین خریدی گئی

Published

on

50 لاکھ گھروں کی فراہمی کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ اہداف کی تکمیل میں  ناکام رہا، 2020 میں سبسڈی کیلئے مختص کیے گئے 30ارب روپے بھی خرچ نہ ہونے کی وجہ سےسرنڈر ہوگئے ۔۔نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لینڈ بینک بھی قائم نہ  ہوسکا۔

اردو کرانیکل کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سابق حکومت کا شہریوں کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کا نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ اہداف کی تکمیل میں ناکام رہا، فزیبلٹی سٹڈی میں تاخیر کی گئی، نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنی آمدن کے ذرائع مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، فیڈرل لینڈ بینک، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ مطلوبہ اہداف کی تکمیل،کمرشل  بینکوں سے ترقیاتی فنڈز کے حصل اور مختص شدہ فنڈز استعمال کرنے میں ناکام رہی،نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تین سال میں 91 کروڑ سے زائد رقم تنخواہوں  اور دیگر اخراجات کی مد میں خرچ کیے مگر اپنے ہی ذرائع سے آمدن کا کوئی ذریعہ نہ بنا۔

نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام زمینی حقائق کے برعکس کیاگیا، تاحال 50 لاکھ گھروں کی تکمیل بھی ممکن نہ ہوسکی،20 لاکھ درخواستوں کی وصولی کے باوجود نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی تاحال 50 لاکھ گھروں کی تکمیل کیلئے ایسی مکمل اراضی کا حصول ممکن نہ بنا سکی جس پر مستقل میں 50 لاکھ گھروں کی تکمیل ممکن ہو سکے ۔15 جنوری 2020 کو تشکیل پانے والی نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لینڈ بینک بھی قائم نہ کر سکی ۔

2021 میں بھی سابق حکومت کی جانب سے سبسڈی کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے مگر صرف 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہی استعمال ہوسکے، بقیہ 29 ارب 90 کروڑ 40 لاکھ روپے واپس سرنڈر کردیئے گئے، وفاقی حکومت نے 5 ارب روپے ابتدائی طور پر مختص کیے، 5 ارب میں سے 2 ارب سیڈ منی تھی مگر فنڈز کا اجراء ہی نہ ہوسکا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے عدم اجراء پر اتھارٹی نے صوبائی حکومتوں سے معاہدے کیے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا آغاز کیاگیا، پی پی پی ماڈل بھی سست روی کا شکار رہا،

24مارچ 2021 کو مالی سال کے اختتام سے صرف 3 ماہ قبل وفاقی کابینہ نے 30 ارب روپے خرچ کرنے کیلئے لاگت میں سبسڈی کی منظوری دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین