Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نیلم ویلی: کیل سے تاؤبٹ جانے والی لینڈ کروزر دریا میں جاگری، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Published

on

نیلم ویلی میں کیل سے تاؤبٹ جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری۔4افرادجاں بحق ہوگئے،4کوزخمی حالت میں نکال لیاگیا۔گاڑی میں 14افرادسوارتھے۔ باقی افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی لینڈ کروزر میں سیاح اور بکروال سوار تھے،مقامی لوگوں کے مطابق 7 سیاح اور 7 بکروال گاڑی میں تاوبٹ کا سفر کر رپے تھے۔

دیگر افراد کی تلاش کے لیئے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سرچ آپریشن کر رہے ہیں،تاحال حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کے حوالے سے کوئی بھی معلومات نہیں مل سکی۔

زندہ بچ جانے والے چاروں افراد کا تعلق نیلم ویلی کے علاقے پھلاوئی سے ہے جو گاڑی کی چھت پر سفر کر رہے تھے، ڈرائیور سمیت ایک سیاح اور ایک بچے کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔

گاڑی کی چھت دریائے نیلم کے اندر پڑی نظر آ رہی ہے۔ایمرجنسی ریسکیو یونٹ شاردہ بھی موقع کی طرف روانہ کردیا گیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین