Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سول ایوی ایشن انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا مؤخر

Published

on

سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی کو ہٹانے اور تنخواہوں میں اضافے پر کے معاملے پر سی اے اے یونینز اور ڈپٹی ڈی جی کی صدارت میں انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

سی اے اے یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشن نے 12 ستمبر تک احتجاجی دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ پیکج پر بھرتی ملازمین کو سینارٹی کے ساتھ مستقل کیا جائیگا جبکہ ریٹرنرشپ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سی اے اے فاونڈیشن بنانے کی تجویز دی گئی جبکہ ایڈہاک الاؤنس اور فیول الاؤنس کو بھی بڑھایا جائیگا۔

سی اے اے بورڈ اجلاس میں مطالبات حل نہ ہونے پر سی اے اے یونینز ڈی جی ہٹاؤ تحریک دوبارہ شروع کریگی ، ڈپٹی ڈی جی سی اے اے کی صدارت سی اے اے ڈائریکٹر ایچ آر نے سی اے اے یونینز عہدیداروں سے 6 گھنٹے مذاکرات کیے ۔

سی اے اے یونین رہنما رانا زاہد کا تبادلہ واپس کرنے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ ورکنگ پیپر چیئرمین سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن زرین گل درانی اور ایچ آر ڈائریکٹر تیار کرینگے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین