Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

دبئی میں مذاکرات،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ’ میثاق جمہوریت‘ پر متفق

Published

on

وفاق میں حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ’ میثاق معیشت‘ پر متفق ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات، ملک کے معاشی مسائل اور دیگر سیاسی معاملات پر بات چیت کے لیے دبئی میں موجود ہیں، دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت نے دبئی میں ملاقات کی اور عام انتخابات کی تاریخ، مستقبل کے سیاسی سیٹ اپ اور اپنے حصے پر بات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور زرداری ’ میثاق معیشت‘ کے زیادہ تر نکات پر متفق ہو چکے ہیں اسی میثاق کے تحت اگلے عام انتخابات کے بعد مخلوط حکومت تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکمران اتحاد میں شامل جے یوآئی ایف، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کا میثاق معیشت کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات میں انتخابی اتحاد بنانے کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا تاہم اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر نگران سیٹ اپ بنانے پر اتفاق ہوا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابات کی تاریخ پر اختلافات ہیں۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو مزید مذاکرات کے لیے دبئی میں ہی مقیم ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کے مزید رہنما مذاکرات میں شرکت کے لیے دبئی پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری بہت عرصے سے میثاق معیشت کی اہمیت پر زور دیتے آئے ہیں،ان دونوں رہنماؤں کا موقف ہے کہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے طویل مدتی پالیسیوں اور پالیسی میں استحکام کی ضرورت ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین