Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

نیدر لینڈز کا یوکرین کو 18 ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا اعلان

Published

on

ڈچ حکومت نے جمعہ کو کہا کہ نیدرلینڈز روس کے حملے کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے یوکرین کو 18 ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔

نگراں وزیر اعظم مارک روٹے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "آج میں نے صدر زیلنسکی کو یوکرین کو ترسیل کے لیے ابتدائی 18 ایف سولہ لڑاکا طیارے تیار کرنے فیصلے سے آگاہ کیا۔”

"ایف 16 طیاروں کی فراہمی یوکرین کے لیے فوجی تعاون پر کیے گئے معاہدوں میں سے ایک اہم ترین عنصر ہے۔”

لڑاکا طیاروں کی ترسیل ڈچ وزارت خارجہ کے برآمدی اجازت نامے اور یوکرین میں عملے اور بنیادی ڈھانچے کے معیار کی تکمیل پر ابھی تک زیر التواء ہے، روٹے نے ان فیصلوں کی کوئی ٹائم لائن بتائے بغیر مزید کہا۔

لیکن حکومت نے کہا کہ اس اعلان نے فنڈز اور لوگوں کو جہازوں کی ترسیل کے لیے تیار کرنے کے لیے محفوظ کرنا ممکن بنایا۔

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے ایکس پر کہا کہ "میں نے مارک روٹے سے بات کی ڈچ حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کہ اس کے ابتدائی 18 ایف سولہ طیاروں کی یوکرین کو ترسیل کے لیے تیاری شروع کر دی جائے”۔

نیدرلینڈز نے گزشتہ ماہ یوکرین کے پائلٹوں اور عملے کے لیے رومانیہ میں ایک نئی تربیتی سہولت کے لیے اپنے پہلے امریکی ساختہ ایف سولہ طیارے بھیجے۔

امریکی حکومت کی جانب سے پائلٹوں کی تربیت مکمل ہوتے ہی روس کے خلاف دفاع کے لیے بھیجنے کی منظوری کے بعد ڈنمارک، ناروے اور بیلجیئم نے بھی یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین