Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ہالینڈ نوآبادیاتی دور میں لوٹا مال واپس کرنے کو تیار، انڈونیشیا کو شاہی خزانہ، سری لنکا کو جواہرات جڑی توپ ملے گی

Published

on

ہالینڈ  نوآبادیاتی دور میں انڈونیشیا اور سری لنکا سے ہتھیائے گئے قیمتی نوادرات واپس کرنے کو تیار ہے۔

جو اشیا واپس کی جائیں گی ان میں ایک جواہرات سے سجی ہوئی کانسی کی توپ اور “لومبوک خزانہ” سے لوٹے گئے زیورات شامل ہیں۔

ایک رپورٹ میں حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ اگر ممالک ان اشیا کی درخواست کریں تو وہ اشیا واپس کرے۔

ہالینڈ کے وزیر ثقافت نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم ایسی اشیا کو واپس کر رہے ہیں جنہیں ہالینڈ میں کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن ہم صرف اشیا واپس نہیں کر رہے ہیں۔ ہم دراصل ایک ایسے دور کا آغاز کر رہے ہیں جس میں ہم انڈونیشیا اور سری لنکا کے ساتھ زیادہ گہرا تعاون کر رہے ہیں

انڈونیشیا کو واپس بھیجے جانے والی اشیا میں “لومبوک خزانہ” بھی شامل ہے – جواہرات، قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی کا ایک ذخیرہ جسے ڈچ نوآبادیاتی فوج نے 1894 میں انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک کے ایک شاہی محل سے لوٹ لیا تھا۔

سری لنکا 18ویں صدی کی کانسی کی ایک شاندار توپ واپس لے جائے گا، جو فی الحال ایمسٹرڈیم کے رجکس میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1740 کی دہائی میں کینڈی کے بادشاہ کو سری لنکا کے ایک رئیس کی طرف سے تحفہ تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ توپ 1765 میں ہالینڈ کے ہاتھ لگی تھی، جب ڈچ فوجیوں نے سری لنکا کی ریاست کینڈی پر حملہ کر کے اسے فتح کر لیا تھا۔

وزیر ثقافت اوسلو نے کہا کہ حکومت نوآبادیاتی دور میں لیے گئے آرٹ کی تحقیقات کرنے والی ڈچ کمیٹی کی 2020 کی رپورٹ میں دی گئی سفارشات پر عمل کر رہی ہے۔

کمیٹی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سابق ڈچ کالونیوں میں لوٹی گئی ثقافتی اشیا کو “غیر مشروط طور پر واپس کرنے کے لیے تیار” ہو، اگر اس کا مالک ملک درخواست کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین