ٹاپ سٹوریز
شوکت عزیز صدیقی سے کبھی ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات کی، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید
سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے جواب جمع کرا دیا،جنرل(ر) فیض حمید نے عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا۔ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی نے بھی جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا،شوکت عزیز صدیقی سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔
فیض حمید نے تحریری جواب میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی سے ملا نہ نواز شریف کی اپیلوں پر بات ہوئی، کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی،شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
فیض حمید نے جواب میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی کے الزامات بعد میں آنے والے خیالات کے مترادف ہیں۔
سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔
برگیڈیئر (ر) عرفان رامے نے بھی جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔ عرفان رامے نے بھی شوکت عزیز صدیقی کے الزامات اور ملاقات کی تردید کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی