Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

نئی ٹیسٹ رینکنگ،سعود شکیل اور سلمان آغا کی کئی درجے ترقی

Published

on

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگیں، سعود شکیل کیرئیر کی بہترین رینکنگ پر پہنچ گئے

پاک سری  لنکا ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹرز کو عمدہ  شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا ہے،آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ  میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے سعود شکیل کی 12 درجے ترقی، 15 ویں نمبر پر آ گئے ہیں،سلمان علی آغا کی بھی لمبی چھلانگ، 17 درجے ترقی کی، 58 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ قومی کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے ،ٹیسٹ بیٹر رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کا راج برقرار ہے، آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ باؤلرز کی نئی رینکنگ کے مطابق نسیم شاہ کی ایک درجہ ترقی، 44 ویں نمبر پر آگئے ہیں،اسپنر ابرار احمد کی 12 درجے ترقی ، کیرئیر بیسٹ 45 ویں نمبر پر آگئے ہیں،باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے روی ایشون کا پہلا نمبر ہے،جنوبی افریقا کے رباڈا دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے جبکہ شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین