Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نکاح کیس کا فیصلہ آج، یکم جنوری 2018 سے پہلے کبھی تنہائی میں عمران خان سے نہیں ملی، بشریٰ بی بی

Published

on

Lawyers failed to appear in the 190 million pound case, hearing adjourned to August 23

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، یہ فیصلہ آج دن ایک بجے سنایا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں ایڈیشنل سیشن جج قدرت اللہ کی عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

اڈیالہ جیل میں زیر سماعت نکاح کیس کی جمعہ کو بھی 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔ عمران خان کے وکلاء نے گواہان کے بیانات پر جرح کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 بیان قلمبند کرایا۔

دوران سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپنے حق میں گواہ پیش کرنے کی درخواست بھی مسترد  کردی گئی۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں 14 نومبر 2017 کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق ثلاثہ اپریل 2017 دی ۔اپریل سے اگست 2017 تک میں نے اپنی عدت کا دورانیہ گزارا ،آگست 2017 میں لاہور اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئی یکم جنوری 2018 کو عمران خان سے ایک ہی نکاح ہوا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان سے یکم جنوری 2018 سے پہلے کبھی تنہائی میں ملاقات نہیں ہوئی،جب بھی ملاقات ہوئی بیٹے،فیملی ممبران اور خاور مانیکا کی موجودگی میں ہوئی،بیٹوں سے مشورے کے بعد فروری 2018 میں باقاعدہ نکاح کا اعلان کیا۔

بشریٰ بی بی نے بتایا کہ میری پاک دامنی کی گواہی خود خاور مانیکا نے 2018 میں ٹی وی انٹرویو دی۔ پراسرار طور پر خاور مانیکا 25 ستمبر 2023 کو گرفتارہوا اور 14 نومبر کو رہا ہوا، 10 دن بعد کمپلین فائل کردی۔

عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک بے بنیاد اسکینڈل  اختتام پذیر ہوا۔ ہمیں گواہوں پرایک بار پھر جرح اور ثبوت دینے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین