پاکستان
کسی بھی عدالت کے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ہائیکورٹ ، سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
ہائی کورٹ احاطہ سے خاتون ملزمہ کی گرفتاری سے متعلق کیس میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم جاری کیا۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو آئی جی اسلام آباد سے میٹنگ کرکے اپنے ایس او پی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن رخسار مہدی عدالتی حکم پر ہائیکورٹ پیش ہوئے، عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آئی جی اسلام آباد سے میٹنگ کرکے اپنا ایس او پی بنائیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آئی جی صاحب کو بتائیں ہائیکورٹ سے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوگا ، پولیس کا ایس او پی بنا کر آگاہ کریں۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن رخسار مہدی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احاطے سے اہلکار نے جو گرفتاری کی میں شرمندہ ہوں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے کہا کہ آپ انتہائی قابل اور اپ رائٹ آفیسر ہیں ، آپ اپنے آئی جی سے ملیں اور ایس او پی بنائیں۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا کہ عموماً احاطے سے گرفتاری کبھی ہوتی نہیں پتہ نہیں کیوں اس کیس میں ہوا۔ متعلقہ اے ایس آئی معطل کردیا گیا ہے مزید تحقیقات بھی کر رہے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو تکلیف دینے کا مقصد آپکو بتایا تھا کہ عدالت کے احاطے سے گرفتاریاں شروع ہو گئیں ہیں ،وہ خاتون تھی جیسے ہی اس عدالت سے باہر گئی اسے گرفتار کرلیا گیا،فیکٹ اپکو پتہ ہے مئی 2023 میں کوئی ایف آئی آر درج تھی،ہم نے پوچھا کوئی اور کیس ہے تو بتا گیا کوئی کیس نہیں باہر گئی تو گرفتار کرلیا گیا، آپ اپنے آئی جی سے میٹنگ کریں اور ایس او پیز طے کریں۔
عدالت نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ ،۔ سیشن کورٹ یا کوئی خصوصی عدالت، کسی کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہیں کیا جائے گا،آپ احاطہ عدالت سے گرفتاری روکنے پر ہدایات لینگے ،جو بھی اس میٹنگ کا آرڈر ہوگا آپ یہاں بتائیں گے،دو دن کا وقت دیتے ہیں ہدایات لے کر ہائیکورٹ کو آگاہ کریں۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا کہ شریک ملزم کا کیس بھی دیکھ لیں جس کی وجہ سے یہ خاتون گرفتار ہوئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اسے بھی دیکھ لیں گے و کوئی سپارے نہیں بیچتا تھا۔
کیس کی سماعت دو دن بعد تک ملتوی کردی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی