Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

میری زندگی میں اب کوئی مرد نہیں، 2021 سے سنگل ہوں، سشمیتا سین

Published

on

بھارت کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میری زندگی میں اب کوئی مرد نہیں، 2021 سے سنگل ہوں۔

سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شاول کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ وہ انکے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چند سال سے سنگل ہیں۔

سشمیتا نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ریا چکربورتی کے پوڈکاسٹ "چپٹر 2” کی پہلی قسط کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں۔ میں کافی عرصے سے سنگل ہوں۔ صحیح معنوں میں 2021 سے۔

ساتھ میں سشمیتا نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں کچھ بہت ہی شاندار لوگ ہیں جو میرے دوست ہیں اور وہ سب بس اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں جب میں انہیں کال کر کے کہوں گی کہ ’دیکھو، میں کار نکال رہی ہوں، گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ جاؤ، ہم گووا جا رہے ہیں‘۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کسی میں دلچسپی رکھتی ہیں، تو سشمیتا نے جواب دیا "اس وقت مجھے کسی میں دلچسپی نہیں۔

وضح رہے کہ سشمیتا سین روہمن کے ساتھ تعلقات میں تھیں، انہوں نے روہمن سے دسمبر 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ مختلف تقریبات میں اکٹھے نظر آتے ہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. youtube to mp3

    جولائی 20, 2024 at 9:56 شام

    Hi my family member I want to say that this post is awesome nice written and come with approximately all significant infos I would like to peer extra posts like this

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین