Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نئے الیکشن کی ضرورت نہیں، فارم 47 کا فیصلہ کیا جائے، امیر جماعت اسلامی

Published

on

جماعت اسلامی نے بھی ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے سسٹم کنفیوژڈ کر رہے ہیں فارم پینتالیس کے زریعے حکومت تشکیل دی جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ جو وزیر کہہ رہا ہے کہ اس کی جائیدادیں لیگل ہیں اس سمیت دیگر کی منی ٹریل کو سامنے لایا جائے تعلیم کو تجارت اور طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرتے ہوئے یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کاکہناتھاکہ ہتک عزت بل لاکر میڈیا پر پابندیوں کی سازش ہے جسے ناکام بنائیں گے،ملک میں نئے انتخابات کی ضرورت نہیں فارم سینتالیس کا فیصلہ ہوجائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا اورجو نئے الیکشن کی باتیں کررہے ہیں وہ سسٹم کو کنفیوژ کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کو دبئی پراپرٹی لیکس پر نوٹس لینا چاہیے اور اس معاملے پر الیکشن کمیشن دیکھے کہ دبئی پراپرٹی لیکس میں کس کس نے اثاثے بنائے ۔

ان کاکہناتھاکہ قوم کو اس وقت پائی پائی کے محتاج ہیں لیکن قومی خزانے سے پیسہ چوری کرکے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے لے کر دبئی بھجوائے گئے، دبئی لیکس والے معاملے پر منی ٹریل سامنے لائے جائیں، آصف زرداری کہتے تھے ان کے دور میں کوئی سیاسی قیدی جیل میں نہیں رہے گا اب بھی وہ قدم بڑھائیں اور جو سیاسی قیدی جیل میں ہے اسے رہا کروائیں

امیر جماعت اسلامی نے دبئی پراپرٹی لیکس میں ملوث لوگوں کے نام قوم پر ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ دبئی پراپرٹی لیکس پر نوٹس لے اور الیکشن کمیشن دبئی پراپرٹی لیکس میں ملوث لوگوں کو نااہل کرے ،

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت آئندہ بجٹ میں سارا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے 23 بیل آؤٹ پیکج سے تباہ و برباد کیاجاچکا ہے،ان کاکہناتھاکہ لوگوں نے حالات سے مایوس ہو کر سولر پینل لینا شروع کئے نیٹ میٹرنگ بھی ختم کر دی جائے گی اب لوگوں کی سرمایہ کاری پر بھی تلوار لٹک رہی ہے، انہوں نےمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حماس کو تسلیم کیاجائے وہ اقوام متحدہ میں رکن ہو اور دنیا حماس کے ساتھ کھڑی ہوجائے اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے سوال ہے کہ فلسطین کےلئے کیوں بات نہیں کررہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین