تازہ ترین
آئی ایم ایف کے سوا کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر خزانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہمارے پاس سٹیٹ بینک کے ذخائر 3.4 ارب ڈالر تھے، جو کہ صرف 15 دن کی درآمدات کی رقم تھی، اب ہمارے پاس 8 ارب ڈالرہے مالی ذخائر ہیں اورمزید بہتری کی امید ہے۔ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بات ہورہی ہے ۔ آئی ایم ایف کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کر سکتا ہے، معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام ضروری ہے، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کر کے آیا ہوں، آئی ایم ایف قرض کیلئے آخری راستہ ہوتا ہے، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ہوں تو کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ٹیکس کی شرح میں اضافہ ضروری ہے، سب سے پہلے ٹیکس کا معیشت میں حصہ بڑھانا چاہتے ہیں، ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9فیصد ہے جو خطے میں سب سے کم ہے۔
محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کے نقصانات کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی، تیسرا بڑا مسئلہ سرکاری اداروں کا نقصان کم کرنا ہے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری بھی ضروری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی