Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کسی کا دباؤ نہیں، احسن اقبال

Published

on

Imran Khan says the army should become neutral but wants to reach the prime ministership by sitting on the shoulders of the army, Ahsan Iqbal

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، ایسا کرنے کے لیے کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتقام نہیں چاہتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ماضی کی گھناؤنی سازشوں پر مٹی ڈال کر انہیں دفن کردیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔

ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ اور ایاز صادق بھی شریک تھے، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری ملاقات میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا، سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ طے ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین