Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کوئی جلدی نہیں، بابر اعظم کے والد نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

Published

on

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی  خبریں سامنے آنے کے بعد ان کے والد اعظم صدیقی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر  بابر اعظم کی شادی کی خبروں نے تہلکہ مچا دیا  اور یہ خبر ٹی وی چینلز کی ہیڈلائنز اور بریکنگز کا حصہ بھی رہی کہ خاندانی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

بعد ازاں بابر اعظم کے مینیجر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کپتان کی نومبر میں شادی کی خبر جعلی قرار دی۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس میں پی سی بی کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی نومبر میں بیٹے کی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ انہیں بیٹے کی شادی میں کوئی جلدی نہیں، بابر اعظم کی توجہ ابھی صرف کرکٹ پر ہے۔

ذرائع کے  مطابق بابر اعظم کے والد کا  مزید کہنا تھا کہ بابر کے مداحوں کو ان کی شادی کیلئے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین