Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پولنگ سٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے، فیک نیوز نشر نہ کی جائے، الیکشن کمیشن کا پیمرا کو خط

Published

on

قومی میڈیا میں ضابطہ اخلاق پر عمل یقینی بنانے کےلئے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا میڈیا کو آگاہ کرے کہ پاکستان کے نظریہ، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کوئی مواد نشر نہ کیا جائے، عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں کے خلاف کسی قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے، قومی یکجہتی کے خلاف کوئی الزام یا بیان الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر نہ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے میں کہا کہ پیمرا اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جس سے پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان کے حالات خراب ہوں،الیکشن کے دن پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر انتخابات سے متعلق پولنگ سٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے،الیکشن ڈے پر پیمرا یقینی بنائے کسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ کی جائیں، پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نشر کیے جاسکتے ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین