Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

دہری شہریت کی بنیاد پر چاہت فتح علی خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

Published

on

سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کا سیاست میں انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ الیکشن کمیشن میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور قانون ساز سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی قانون سازی کریں تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لےسکیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں میری اسکروٹنی تھی، ریٹرننگ آفیسر نے دوہری شہریت کو بنیاد بناکر میرے کاغذت نامزدگی کو واپس کردیا جبکہ پاکستان کے آئین میں ہے، ایک عام شہری دوہری شہریت رکھ سکتا ہے تو اسے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا حق ہونا چاہیئے۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ماہ کروڑوں روپے پاکستان بھیجواتے ہیں جس سے ملک کی معیشت میں استحکام آتا ہے اس لیےتارکین وطن کے لیے خصوصی قانون سازی کی جائے تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لے کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 128سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جو دوہری شہریت کے باعث مسترد کردیئے گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین