پاکستان
قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کے لیے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد
سوات میں قومی اسمبلی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور این اے 4 سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
گزشتہ دونوں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے دونوں حلقوں سے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراد سعید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیے گئے ہیں کہ وہ اشتہاری ہیں اور متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی۔
خیال رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018 کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اس حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام تر الیکشن کمیشن کی مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلئے تھے ، فیصلے کے خلاف پشاورہائیکورٹ میں رٹ کریں گے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس کی دخواست پر نادرا نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیے تھے جبکہ اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں بھی شامل کیے جاچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید 9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش ہیں۔
دوسری جانب سوات میں پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، سلیم الرحمان، فضل حکیم، ڈاکٹر امجد علی اور میاں شرافت علی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔
سوات این اے 2 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کے کاغذات نامزدگی مسترد، این اے 3 سے سابق ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان، پی کے 8 سے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی اور پی کے 3 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی کے کاغذات مسترد ہوگئے۔
کاغذات نامزدگی کی مسترد ہونے کی وجہ امیدواروں کا مختلف مقدمات میں نامزد ہونا بتایا جارہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی