لائف سٹائل
نور بخاری کی سیاست میں انٹری، آئی پی پی کی جانب سے خواتین نشستوں پر امیدوار
مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری سیاست کے میدان میں آگئیں۔
سابقہ اداکارہ نور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
نور بخاری کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے۔سابقہ اداکارہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بےشمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
کچھ برس قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔
41 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی، انہوں نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف چند ماہ ہی چل سکی۔
ان کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوگئی تھی۔
2019 میں انہوں نے عون چوہدری سے شادی کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی