Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

شمالی کوریا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی جاسوس طیارے مار گرانے کی دھمکی دے دی

Published

on

B-52 strategic bomber, C-17 and F-22s take part in a joint drill with South Korea

شمالی کوریا نے امریکا پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں کو مار گرائے گا۔

شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان کی طرف سے بیان میں کہا کہ امریکا کے اشتعال انگیز فوجی اقدامات جزیرہ نما کوریا کو جوہری جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں، واشنگٹن جزیرہ نما کوریا میں جوہری آبدوز بھیج کر بھی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

شمالی کوریا کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ امریکی فضائیہ کے سٹرٹیجک جاسوس طیارے کو مار گرانے کا واقعہ پیش نہ آئے، اس بیان میں ماضی میں امریکی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعہ کا بھی ذکر کیا گیا۔

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوج نے فوری ردعمل نہیں دیا، جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام درست نہیں، امریکا کےنگران طیارے معمول کی پروازیں کرتے ہیں۔

شمالی کوریا کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کا سٹرٹیجک جوہری ہتھیار جزیرہ نما کوریا بھجوانا کھلی جوہری بلیک میلنگ ہے اور خطے کے ملکوں اور امن کے لیے خطرہ ہے۔

امریکا اور جنوبی کوریا اس سال فضائی اور بحری مشقیں کر رہے ہیں جن میں امریکی طیارہ بردار بیڑہ اور بمبار طیارے شریک ہیں، پچھلے ماہ امریکا کی جوہری آبدوز بھی جنوبی کوریا کے دورے پر تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین