Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ناروے کپ فٹبال: لگاتار 7ویں جیت کے بعد پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

Published

on

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے آگے کوئی ٹیم بھی ٹک نہ پائی، لگاتار 7 ویں جیت کے بعد  پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم ناروے کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستانی ٹیم نے بریمنز  کو 0-2 سےشکست دی کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں سینڈ وائکن کو 0-2 ، پری کوارٹر فائنل میں  ٹریسل ایف کے کو 0-4 سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کی جانب سے عابد علی اور عبداللہ  نے ایک ایک  گول اسکور کیا، قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور اب تک 7 میچوں میں 28 گول اسکور کر چکی  ہے۔

ناروے میں ہونے والے اس اسٹریٹ چائلڈ ٹورنامنٹ میں 2350 ٹیموں کے 30 ہزار کھلاڑیوں کے مابین مقابلے  مختلف کیٹیگریز میں مقابلے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم  پچھلے سال قطر کے شہر دوحا میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ  کے فائنل میں مصر نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر (3-4) سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم پچھلے سال بھی ناقابل شکست رہی اور فائنل میں مصر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا، روس میں 2018 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم فائنل میں ہار گئی، تاہم 2014 میں  برازیل میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا تیسرا نمبر رہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین