ٹاپ سٹوریز
افغان مہاجرین کی بے دخلی پر وفاق کو نوٹس، معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نےغیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس میں وفاق، اپیکس کمیٹی اور وزرات خارجہ کو نوٹس جاری کر دیا ،،عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے،اٹارنی جنرل معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں۔
سپریم کورٹ میں غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف فرحت اللہ بابر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار فرحت اللہ بابر نے موقف اپنایا کہ نگران حکومت کے پاس غیر قانونی شہریوں کی بے دخلی کا مینڈیٹ نہیں،جن افغان شہریوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے وہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چُکے ہیں، افغان شہریوں کے ساتھ حکومت پاکستان غیر انسانی سلوک کر رہی ہے،نگران حکومت پالیسی معاملات پر حتمی فیصلہ کرنے کا آئینی اختیار نہیں رکھتی، اس عدالت کے پاس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا اختیار ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے،اٹارنی جنرل معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کے کون سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں ان کی نشاندہی کریں؟
درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ آرٹیکل 4،9 ،10اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔
جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ چالیس سال سے جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیا وہ یہاں ہی رہیں اس پر عدالت کی معاونت کریں۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے مہاجرین کے حقوق کو تحفظ دیتے ہیں،پاکستان اقوام متحدہ کے ان معاہدوں کا پابند ہے۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی