Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مقدمہ قتل کے ملزم ایس پی نیئرالحق کی بازیابی کی پٹیشن پر محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو نوٹس

Published

on

سندھ ہائیکورٹ نے مقدمہ قتل کے ملزم ایس پی درخشاں نیئر الحق کی بازیابی سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ میں ایس نیئر الحق کی بازیابی سے متعلق اہلیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عامر منسوب قریشی نے موقف دیا کہ نئیر الحق کو 15 اور 16 مئی درمیانی شب درخشاں پولیس یونیفارم اور سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے تھے۔ متعلقہ تھانہ اور پولیس اپنے ہی پولیس افسر کی گمشدگی سے لاعلم ہے۔ نئیر الحق پولیس حراست میں شہری کی ہلاکت میں مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ 16 مئی کو ایس پی نئیر الحق نے متعلقہ عدالت میں سرنڈر کرنا تھا، رات میں غائب کردیا گیا۔

عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت، محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ایس پی درخشاں کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 اپریل کو زیر حراست ملزم معیز نسیم پولیس تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا۔ کیس میں ایس ایچ او علی رضا لغاری اور ہیڈ محرر گرفتار ہیں۔ ایس پی نئیر الحق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ساحل تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Zimpler kasinot

    مئی 24, 2024 at 8:49 صبح

    If you are going for finest contents like I do, simply pay a visit
    this site daily because it presents quality contents, thanks

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین