ٹاپ سٹوریز
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی پابندی توڑنے، غلط بیانی پر جنرل ( ر) قمر باجوہ اور فض حمید کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف واقعات کو غلط بیان کرنے پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیے ہیں جبکہ دو صحافیوں جاوید چودھری، شاہد میتلااور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔
سوموار کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
درخواست گزار کے مطابق صحافی جاوید چودھری اور شاہد میتلا نے صرف ویورشپ کے لیے دو آرٹیکل لکھے جس کا معاشرے پر منفی اثر ہوا۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کرمنل رویہ سامنے آیا جس پر مقدمہ اندراج کی درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔
درخواست گزار کے مطابق کرمنل ایکٹ جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی ملی بھگت سے ہوا جو قانونی رکاوٹ عبور کر کے سنگین جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں غلط اور من گھڑت طریقہ سے مختلف واقعات کو ظاہر کر کے داغدار کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ توجہ حاصل کرنے کے لیے صحافت کی آڑ میں آرٹیکلز سے ریاستی ادارے کی منفی تصویر پیش کی گئی۔ان واقعات کے تناظر میں جاری مہم عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی