Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججوں کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن پر وفاقی حکوت کو نوٹس

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ لیاقت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے گزشتہ روز درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست میں الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کرنے کرنے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ قائم مقام صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا اور اس آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ جج مقرر کرنے کی اجازت دی گئی ہے. وکیل کے مطابق صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے. ٹربیونل مقرر کرنے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے. اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا. اسے غیر آئینی ہونے کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جائے. درخواست پر سماعت 26 جون کو ہوگی.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین