Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Published

on

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

سردار سلیم حیدر خان گورنر پنجاب ،فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوااور جعفرمندو خیل گورنر بلوچستان ہوں گے۔

صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ منصوبے کے میں پنجاب اور ٓخیبر پختونخوا کے گورنرز پیپلز پارٹی سے ہونا تھے جبکہ بلوچستان میں گورنر مسلم لیگ ن کا ہونا طے پایا تھا۔

پیپلز پارٹی کی طویل مشاورت کی وجہ سے نئے گورنرز کی تعیناتی میں تاخیر ہوئی تاہم دونوں جماعتوں نے پاور شیئرنگ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے نئے گورنرز کے تقرر پر اتفاق کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین