Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اب ساس سے فون کروا کر فیصلے لینے کی سہولت باقی نہیں رہی، مریم نواز

Published

on

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے اب ان کے نہ سہولت کار رہے اور نہ ہی سہولت کاری رہی،اس کے امپائر،سہولت کار اور جعل سازی پکڑی گئی،عمرعطابندیال کی عدالت میں جاتا تھا تو گڈٹوسی یو کہاجاتا تھا،اب اس شخص کو ساس سے فون کراکے فیصلے لینے کی سہولت میسر نہیں۔

اوکاڑہ میں الیکشن مہم کے لیے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور سے نکلی تو سوچ رہی تھی اتنی دھند میں کون جلسے میں آئےگا،عوام کا یہاں جم غفیر دیکھا،پنڈال کے باہر بھی لوگ کثیر تعداد میں موجود ہیں،نوازشریف اوکاڑہ کے عوام سے پیار کرتے ہیں،یہاں کے عوام نے بھی وفا نبھائی ہے،نوازشریف نے کہا اوکاڑہ جاکر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز کرو، اوکاڑہ کے لوگوں نے مشکل وقت میں بھی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہیں چھوڑا،آج کاجلسہ بتا رہا ہے 8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کےساتھ ظلم کرنےوالےتمام لوگ عبرتناک انجام کوپہنچ رہےہیں،نوازشریف پر ظلم کرنے والوں سے قدرت انتقام لے رہی ہے، عوام دیکھ لیں قدرت کی لاٹھی بےآواز ہوتی ہے،نوازشریف اورمسلم لیگ (ن) ظالموں سے انتقام نہیں لے رہی،مکافات عمل کی لاٹھی ظالموں پر چل رہی ہے، قدرت نے نوازشریف سے ظلم کاسوموٹو لے لیا ہے، وہ لوگ طاقت کے بل بوتے پر فرعون بنے ہوئے تھے،اپنی باری آئی تو جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں،ٹانگ پر پلستر چڑھانے اور وہیل چیئر تک کی کہانی سب نے دیکھی،ان کا انتخابی نشان گھڑی ہونا چاہئے تھا جو اس نے چوری کرکے بیچ دی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ شیر کو شیر کا نشان مل سکتا ہے،ایک دہشت گرد جماعت کو سیاسی  نشان نہیں مل سکتا،ان کا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جو اس نے عوام پر چلایا،ان کے ہاتھ سے بلا نہیں بلکہ ڈنڈاچھین لیا گیاہے،یہ مشکل وقت کا سامنا نہیں کرسکے،کیا ایسا بزدل لیڈر ہوناچاہئے؟اس شخص کے لوگوں نے ڈنڈےسے شہدا کی یادگاروں کو توڑا،اس شخص نےڈنڈےسےفوجی تنصیبات پر حملےکئے، ان کے ساتھ آج جو کچھ ہورہا ہے اس کے ذمہ دار یہ خود ہیں،ایسےلوگوں کو انتخابی نشان نہیں بلکہ عبرت کا نشان  ملتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب ان کے نہ سہولت کار رہے اور نہ ہی سہولت کاری رہی،اس کے امپائر،سہولت کار اور جعل سازی پکڑی گئی،اس کے امپائر،جعل سازی کو دنیا نے لائیو دیکھ لیا ہے،انہوں نے سوچا ہوگا 2018 کی طرح آرٹی ایس بند کرکے جیت جائیں گے،اس کا قصور نہیں اسے لاڈلے پن کی عادت تھی،عمرعطابندیال کی عدالت میں جاتا تھا تو گڈٹوسی یو کہاجاتا تھا،اب اس شخص کو ساس سے فون کراکے فیصلے لینے کی سہولت میسر نہیں،اپنےوکلا کو کہو تیاری ذکرکے عدالت جایا کریں،دنیا نےعدالت میں لائیو دیکھا جواب مانگنے پر ان کےپاس جواب نہیں تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین