Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں، وہ سیاست عوام کی خدمت کرنے کے بجائے ذاتی انتقام لینے کیلئے کررہے ہیں۔ میں اس پرانی، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتا ہوں۔

چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  اس وقت جس مشکل  میں ہے آپ سب کو علم ہے،اس وقت  ہم سب ایک تاریخی معاشی بحران  سے گزر رہے ہیں،مہنگائی، غربت، بیروزگاری بڑھ رہی ہے،  ایسا ماضی میں نہیں ہوا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں،پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں،الیکشن اس لئے لڑ رہا ہوں تقسیم ، نفرت کی سیاست دفن کرنا چاہتا ہوں،سیاست میں سیاسی دشمنی نہیں سیاسی اختلاف ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ضیا کا دور دیکھا ہے،بینظیر بھٹو عوام کی خدمت کرنا چاہتی تھیں،تاریخ میں 5 سال پہلی بار حکومت چلی ایک بھی سیاسی قیدی نہ تھا،ہم  اپنے منشور اور نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنائے جارہے ہیں جن کی قانونی ملکیت خاتون خانہ کے نام ہورہی ہے، کیا یہاں کی حکومت نے کبھی آپ کیلئے گھر بناکر دیا ہے؟ آپ تیر پر ٹھپہ لگا کر ہمیں یہ موقع دیں تو پھر میرا وعدہ ہے کہ میں پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر بناکر دونگا، مالکانہ حقوق کی فراہمی خواتین تک یقینی بناؤنگا جبکہ تمام کچی آبادیوں کو ریگولرائرز کرونگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے اس سے پوچھیں کہ کیا آپ نے مفت علاج کے اسپتال بنائے ہیں؟ میں نے مختصر ترین عرصے میں سندھ کے ہر ضلع میں مفت علاج کے اسپتال قائم کیئے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ امراض قلب کے علاج قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین