کھیل
وزیراعظم سے اولمپیئن اصلاح الدین کی ملاقات،قومی کھیل کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہار
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ہاکی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم، اصلاح الدین صدیقی نے ملاقات کی ۔اصلاح الدین صدیقی نے وزیرِ اعظم کو اپنی سوانح عمری، ڈیش تھرو مائی لائف (Dash Through My Life) پیش کی۔
وزیرِ اعظم اور اصلاح الدین صدیقی کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں ہاکی کی موجودہ صوتحال، اس کی بحالی اور فروغ کے اقدامات پر گفتگوکی گئی۔
ہاکی لیجینڈ اصلاح الدین صدیقی نے گزشتہ شب ہاکی چیمپیئن شپ کے اختتامی میچ میں وزیرِ اعظم کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر وزیرِ اعظم کی خصوصی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے کئی دہائیوں تک ہاکی کے میدانوں میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ قومی کھیل ہاکی کی پاکستان میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔پاکستان میں ہاکی کو ایک مرتبہ پھر سے اسکا کھویا ہوا مقام دلوا کر رہیں گے۔اصلاح الدین صدیقی جیسے لیجنڈ پاکستان کے اصل ہیروز ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ حکومت نوجوانوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ہاکی کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی