پاکستان
چیف آف اسٹاف عمان کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
عمان کے چیف آف اسٹاف سلطان آرمڈ فورسز وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔
عمان پاکستان کا سمندری پڑوسی ہے اور دونوں ممالک کی سمندری حدود مشترکہ ہیں۔ دونوں ممالک کے بحری جہاز معمول کے مطابق ایک دوسرے کے ساحلوں کے قریب کام کرتے اور طبی انخلاء، بحری قانون کے نفاذ میں تعاون اور لاجسٹک سپورٹ کے حوالے سے ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں۔ دونوں بحری افواج کے بہت قریبی تعلقات ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔
چیف آف اسٹاف سلطان آرمڈ فورسز عمان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی