Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عید کے دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کرائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Published

on

New case of Tosha Khana, judicial remand of Imran Khan and Bushra Bibi extended till September 16

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات اور بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہفتے میں ایک دن عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔عید کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

31 جنوری کے بعد کتنی نئی خواتین ملزمان اڈیالہ جیل داخل ہوئیں؟ اس سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالتی حکم پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل وقیع الزمان نے رپورٹ عدالت میں پیش کی،

جیل انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق 31 جنوری کے بعد 141 نئی خواتین ملزمان کو مختلف کیسوں میں داخل جیل کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملاقاتوں کی رپورٹ بھی عدالت کو پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جیل ٹرائل کے دوران 31 جنوری کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 10 ملاقاتیں کروائی گئیں،تمام ملاقاتیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دن ہوتی رہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین