Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عید کے بعد پہلے کاروباری دن پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 78 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان عید تعطیلات کے بعد بھی برقرار ہے

Published

on

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار کی سطح عبور کرگیا، 1531 سے زائد پوائنٹس  اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 238 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ عید کی تین روزہ تعطیلات کے بعد آج کاروبار کا پہلا دن ہے۔

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان عید تعطیلات کے بعد بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین