پاکستان
شہری کو دو مقدمات میں رہائی کے بعد تیسرے جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر پولیس افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو دو مقدمات میں رہائی کے بعد شہری کو تیسرے جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور کو متعلقہ پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے شاہدہ بی بی کی درخواست 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ بد قسمتی ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں شاید ہی کوئی دن پولیس کی سفاکیت کے بغیر گزرتا ہو، شاہدہ بی بی نے پولیس کے خلاف شوہر محمد لطیف کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی درخواست دائر کی،عدالت نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تو پولیس نے اس کے خلاف جھوٹے شواہد گھڑے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ہائیکورٹ کی کاروائی کو خراب کرنے کے لیے مجسٹریٹ سے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ لیا،ایس ایچ او نے عدالت میں جھوٹی رپورٹ جمع کروائی،پولیس رپورٹ کے مطابق، پولیس نے ملزم کے جیل میں ہونے کے وقت اس سے اشیا برآمد کیں،پولیس نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ ملزم کی گرفتاری جیل ریکارڈ میں کیوں موجود نہیں؟
فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ایک متفقہ قانون ہے کہ اگر کوئی شخص ایک کیس میں گرفتار ہے تو اس پر درج تمام مقدمات کی تفتیش کی جائے، پولیس ایک کیس میں گرفتاری ڈالتی، ریمانڈ مکمل ہونے پر یا رہا ہونے پر کسی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیتی،پولیس افسران نے ملزم کو سبق سکھانے کے لیے دوسرے کیس میں ملوث کر لیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ڈی پی او قصور، دونوں پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کریں،اس بات پر سب متفق ہیں کہ، کسی شخص کے خلاف محض معلومات اسے ملزم نہیں بنا دیتی،کسی شخص کے خلاف معلومات ملنے پر، پولیس سیدھا اسے گرفتار نہ کرے، اگر تفتیش کے زریعے کسی شخص کے خلاف، مناسب مواد حاصل ہوتا ہے تو پھر اسے گرفتار کیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس نے اپنی طرف سے ملزم سے اعتراف جرم کروایا، جس کی عدالت میں کوئی حیثیت نہیں،بد قسمتی سے، علاقہ میجسٹریٹ نے بھی، کیس کو سمجھے بغیر، ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرتی ہے،اگر گرفتاری ضروری ہے مگر کسی وجہ سے نہیں ہو پائی تو تفتیشی افسر، میجسٹریٹ کے سامنے گرفتاری نہ ہو پانے کی وجوہات بیان کرے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ علاقہ میجسٹریٹ، محض تفتیشی افسر کی درخواست کی بجائے، ریکارڈ کو دیکھ کر ریمانڈ منظور کرے، علاقہ میجسٹریٹ کے مطابق، اگر ملزم کے خلاف مناسب مواد موجود نہیں ہے تو وہ اس کی گرفتاری کو موخر کر دے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی