Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغوا کیا گیا، اسد قیصر

Published

on

تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پتہ چلا ہے کہ ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغواء کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا یہ ملک ایسے چلے گا کہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کی جائیں گی؟ ملک میں جنگل کا قانون ہے، عدلیہ کی کوئی عزت و تکریم نہیں رہی.

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے، کیا یہ زور زبردستی سے آپ حکومت چلا سکیں گے، ہم پاکستانی ہیں اور ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب مذمت کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب مزاحمت کریں گے، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے، ایم این اے امیر سلطان کو فوری طور پر رہا کریں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے ملتمس ہوں کہ الیکشن ٹربیونل جلد از جلد فیصلے کریں، فارم 45 کے مطابق جو لوگ منتخب ہوئے ہیں ان کو ان کا حق دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین